بھارت نے پاکستانی دریاؤں پربڑی تعداد میں ڈیم پناکر پانی روک لیاہے، آبی ماہرین

پاکستان میں مناسب ڈیمز نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سیلاب کی صورت میں نقصان پہنچاکر ضائع ہوجاتاہے، زمین پر پانی کے ذخائر بھی محدود ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے پانی کے صنعتی ، زراعت اور گھریلو استعمال کے لیے ایسا نظام متعارف کروایاجائے کہ یہ ضائع نہ ہو، سیمینار سے خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی عالمی یوم پانی کے موقع پرآگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا، تقریبات میں ضلع تھر پارکر،حیدر آباد، میر پور خاص، جھڈو، ڈگری، کندھ کوٹ ، سانگھڑ ، ٹنڈو جام، عمر کوٹ، نوابشاہ، سکرنڈ، سکھر، ڈہرکی ،ٹنڈو محمد خان و دیگر اضلاع کے صدور اور دیگر نے شرکت کی، سندھ ریجن کے ڈپٹی منیجر صاف پانی کاشف عباس ملک نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی دریاؤں پربڑی تعداد میں ڈیم پناکر پانی روک لیاہے،دوسری جانب پاکستان میں مناسب ڈیمز نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سیلاب کی صورت میں نقصان پہنچاکر ضائع ہوجاتاہے، زمین پر پانی کے ذخائر بھی محدود ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے پانی کے صنعتی ، زراعت اور گھریلو استعمال کے لیے ایسا نظام متعارف کروایاجائے کہ یہ ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

پانی کا دانشمندانہ استعمال اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،’’ پانی بچائیں ملک بچائیں ‘‘ہمارا نعرہ ہونا چاہیے۔نبی کریمؐ کا فرمان ہے کہ اگر آپ ندی کے کنارے پر بھی بیٹھے ہوں تو پھر بھی پانی ضائع کرنے سے گریز کریں، مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن فراہمی آب کی سب سے زیادہ سہولتیں فراہمی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے، تھر پارکر سمیت سندھ بھر میں پانی کے منصوبوں سے روز لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، پانی کے عالمی دن پر واک اور سیمینار کا مقصد لوگوں میں پانی کی بچت ،صاف اور آلودہ پانی کے استعمال کے فائدے اور نقصان سے آگاہی فراہم کرنا ہے، صحت مند زندگی کے لیے صاف پانی کا استعما ل ضروری ہے ،الخدمت کے واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کو معیاری اور سستاپانی فراہم کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں