پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں یوم پاکستان کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں یوم پاکستان کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مقامی ہا ل میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن جمال عارف سہروردی نے کہا کہ 23 مارچ 1940کو قرارداد پاکستان کی منظوری برصغیر کے مسلمانوںکی تاریخ میں شاندار سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) جنوبی ایشاء میں برطانوی نو آبادیاتی نظام اور غیر مسلم ظلم جبر کے جواب میں مسلمانوں کی اجتماعی ، شعور اور آگاہی کے طور پر ایک عظیم قوت بن کر ابھری کیونکہ مسلمان اپنی روحانی ، اخلاقی ، تاریخی، تمدنی، سیاسی اور معاشرتی روایات کے لحاظ سے ایک الگ قوم تھے انہوںنے قائد اعظم محمد علی جناح ، نواب زاہ نواب علی خان، حسین خان، سمیت تمام قائدین اور تحریک پاکستان کے گمنام سپاہیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے پرچم تلے ایک آزاد وطن کے قیام کے لئے تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے قوم پر نثار ہوگئے جمال عارف سہروردی نے کہا کے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے مسلما ن قوم کو صرف اتحاد، ایمان ، تنظیم ، یقین محکم کا نعرہ ہی نہیں دیا بلکہ بر صغیر کے مسلمانوں کو اس سے قطعی نظر وہ کس مسلک کس فقہ سے تعلق رکھتے ہیں ایک لڑی میں پیرونے میں کامیاب و کامران ہوئے مسلم لیگ کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے آج تجدید عہد کا دن ہے جس طرح مسلم لیگ نے قیام پاکستان سے پہلے تحریک آزادی کی جدوجہد کی قیام پاکستان کے بعد حالات کی ناسازگاریوں کے باوجود نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سرگرم عمل رہی آج بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد وطن عزیز کی سا لمیت اور بقاء کے لئے اپنے ہی وطن میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں تاکہ پاکستان قائم و دائم رہے اس موقع پر سلیم چوہان ایڈوکیٹ ، راجہ غنضفر علی ، عثمان قریشی ، زاہدہ آرائیں ، نے بھی خطاب کرتے ہوئے جنو بی ایشاء کے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں