بلاول کا ٹرین مارچ موجودہ حکومت کیخلاف اہم قدم ہے ،عبدالجبار خان

ٴْکارکنا ن حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر پارٹی چیئرمین کا بھرپور استقبال کریں،رکن صوبائی اسمبلی

پیر 25 مارچ 2019 22:52

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو موجودہ حکومت کیخلاف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر پارٹی چیئرمین کا بھرپور استقبال کریں تاکہ حکومت کو پتہ لگ سکے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نیب کو سیاسی انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے الزامات لگاکر انہیں ہراساں کرنا جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کیا جاتا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہر دو رمیں پیپلزپارٹی کی قیادت کی کردار کشی کی گئی اور جھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن ملکی عدالتوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر انہیں باعزت بری کیا ۔

اب بھی پارٹی قیادت سرخرو ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما و کارکنان ان تمام حالات سے نمٹنے کیلئے ذہنی اور جسمانی طورپر تیار ہیں ۔ حکومت سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کے بجائے ملک میں سیاسی رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں