حیدر آباد،فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر محمد لطیف لائن مین I- کے کمپلسری ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے

منگل 26 مارچ 2019 00:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر محمد لطیف لائن مین I- کے کمپلسری ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیدرآباد نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد حیسکو کے آپریشن سب ڈویژن سٹیزن کالونی میں غفلت برتنے پر لائن مین I- محمد لطیف ولد برکت علی جو ابھی آپریشن سب ڈویژن علامہ اقبال میں کام کررہے ہیں کو میجر پیلنٹی دیتے ہوئے Compulsory Retirement from Service کے آرڈ جاری کردیئے ہیں، حیسکو ترجمان کے مطابق محمد لطیف کو فرائض میں غفلت برتنے اور دیئے گئے ریکوری ٹارگٹ کو حاصل نہ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں