سیاسی جماعتیں ذاتی،گروہی مفادکے بجائے قومی مفادکوترجیح دیں‘ محمد حسین محنتی

جمعرات 18 اپریل 2019 21:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں ذاتی،گروہی مفادکے بجائے قومی مفادکوترجیح دیں‘ ملک میں اسلامی نظام کے لیے عوام بہترین لوگ اور بہترین جماعت کوآگے لائیں اورقومی معاملات کوذاتی معاملات پرترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآبادکے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ بار ،پریس کلب عہدیداران ،معززین کے استقبالیے اورعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیرجماعت اسلامی سندھ کادورہ ٴ حیدرآباد رجوع الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تھا جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحیدقریشی ،عبدالقدوس احمدانی،سیکریٹری اطلاعات سندھ مجاہدچنا،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدودیگر موجودتھے ۔

(جاری ہے)

عثمان شاہ پہنچنے پر جھنڈوکھوسویوسی تماچانی کے چیئرمین شہبازخان کھوسوودیگرنے محمدحسین محنتی ودیگر رہنمائوںکا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے ٹنڈوجام میںمعززین سے ملاقاتیں کیں‘ حیدرآبادڈسٹرکٹ کورٹ بار پہنچنے پر بارکے صدر امدادعلی انٹر ،جنرل سیکریٹر عرفان بگھیواور وکلاء نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کاپرجوش خیرمقدم کیا۔ بعد ازا ں حیدرآباد پریس کلب پر کلب کے صدر ناصر شیخ ،شاہدشیخ ،اعجازلغاری ودیگر نے محمدحسین محنتی، عبدالوحیدقریشی، عبدالقدوس احمدانی، مجاہدچنا، حافظ طاہرمجیدکوخوش آمدیدکیا۔

استقبالیہ تقریب ،اجتماع ،بارکونسل اورپریس کلب میں محمدحسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے جومعاشرے سے ظالم وجابر نظام کی جگہ اسلامی نظام نافذکرنے کی جدوجہدکررہی ہے ہمیں جب ،جہاں اورجس قدر اختیارملاہم نے کراچی میں،خیبرپختونخوا میںاوریونی کونسلوں میں مثالی کام کرکے دکھایا ،کراچی میں میئر عبدالستارافغانی مرحوم،سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور کے پی کے میں سراج الحق ،عنایت اللہ خان جیسے لوگوں نے امانت کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی ہم چاروں صوبے اورپورے ملک میں ایساکام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عوام جماعت اسلامی کواہل اوردیانت دار سمجھتے ہیں ،سابقہ کارکردگی کوسراہتے بھی ہیں انہیںچاہیے کہ نظام مملکت کوبدلنے کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دیںبار اور حیدرآبادپریس کلب کے صدور کو امیرصوبہ نے قرآن پاک کاسندھی ترجمہ اور اسلامی لٹریچرکاتحفہ دیابعدازاں امیرصوبہ کی قیادت میں اسٹیشن روڈ،کوہ نورچوک ،پکاقلعہ ،شاہی بازار اور مارکیٹ میں دکان دکان شہریوں کوجماعت اسلامی کاپیغام پہنچایااورچھوٹے چھوٹے استقبالیوں سے خطاب بھی کیاتاجروں اوردکانداروں کی جانب سے رہنمائوں کوہارپہنائے گئے اورپھول نچھاورکیے گئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں