سندھ بھر میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں

جمعہ 19 اپریل 2019 19:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سندھ بھر میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں ،تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ریجن کے 10اضلاع میںجمعہ کو بارہویں جماعت اردو اور سیلیس اردو کا پرچہ تھا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں سخت ماحول کے باوجود طلبہ موبائل فون سینٹر میں لے جانے میں کامیاب، ایک اسمارٹ فون ناظم امتحانات نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا، سندھ بھر میں گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات جاری ہیں حیدرآباد میں نقل کے خلاف سختی کے باوجود طلبہ موبائل فون امتحانی مرکز میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے ایک سینٹر میں ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کلاس میںپڑا اسمارٹ فون اٹھایا اور پوچھا کہ یہ کس کا ہے کسی طالب علم نے اسکی ذمہ داری قبول نہیں کی تو انہوں نے اینٹ سے موبائل فون توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیا امتحانی مراکز کے باہر پولیس اور انتظامیہ کے افراد امیدواروں کی تلاشی لیکر انہیں اندر جانے دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود نقل کا مواد امتحانی مراکز میں پہنچ رہا ہے حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلا ع میں کھلے عام نقل کی جارہی ہے دور دراز کے بعض علاقوں سے اطلاعات ہیں کہ وہاں طلبہ گھر لے جا کر کاپی کررہے ہیں تعلیمی بورڈ کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں اطلاع مل رہی ہے بورڈ کی ٹیم وہاں پہنچ کر کاروائی کررہی ہے بورڈ کی ویجیلینس کمیٹیوں نے سینکڑوں طلبہ وطالبات پر کاپی کیس بنائے ہیں اور نقلی امیدواروںکو بھی پکڑ ا ہے آج ہفتہ کو تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے تحت گیارہویں جماعت سائنس کا متھامیٹکس، بائیلوجی، ذولوجی کا اختیاری پرچہ ہے جبکہ آرٹس گروپ کے لیے جغرافیہ اور منطق کا پرچہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں