کمشنر حیدرآباد کا تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر مسرور احمد زئی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر پروفیسر مسرور احمد زئی کے ہمراہ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیاانہوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے تلاشی کے دوران متعدد امیدواروں کے پاس سے موبائل فون برآمد کیے اور ان موبائل فون کے واٹس ایپ بھی چیک کیے، ایک موبائل فون میں بوٹی مافیا کے ایک ایسے واٹس ایپ گروپ کی نشاندہی کی گئی جس کے 77 امیدوار اور چار گروپ ایڈمن تھے جس پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس واٹس ایپ گروپ کے تمام گروپ ایڈمنز تک رسائی حاصل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے، موبائل فون رکھنے والے تمام طالب علموں پر کاپی کیس کرنے،کلاس میں موجود انویجیلیٹر کو وضاحتیں لیٹر جاری کرنے کی ہدایات جاری کیںاس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ بغیر تعلیم حاصل کیے اور نقل سے امتحانات دے کر کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا جبکہ ان مستقبل کے معماروں کے مستقبل کی تباہی کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیںانہوں نے امتحانی مراکز پر مامور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں باہر سے آکر صرف ایک دورے میں انہیں چیک کر کے پکڑ سکتا ہوں تو پھر آپ یہ کام یہاں رہ کر کیوں نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں