ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سہیل احمد کا حیدرآباد بورڈ ممبران کے ساتھ ضلع جامشورو کے امتحانی سینٹر کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سہیل احمد آرائیں نے حیدرآباد بورڈ کے ممبران کے ساتھ ضلع جامشورو کے مختلف امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سہیل احمد آرائیں نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایات کی کہ امتحانات کے دوران کاپی جیسے ناسور کو رکوانے کے لئے دفعہ144 پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے، موبائل فون، کتابیں، الیکٹرانک ڈوائس سمیت دوسرا کوئی بھی مواد امتحانی سینٹرز کے اندر نہ لانے کے لئے موثر اقدامات کرنے اور امیدواروں کے امتحانی سینٹرز میں داخلے سے قبل مکمل جسمانی تلاشی لینے کی ہدایات دیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے کاپی جیسے ناسور کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے ضلعی انتطامیہ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جس پر ہر قیمت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں