ڑ*عمران خان ملک کے انقلابی لیڈر ،ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں،عمران قریشی

کسی قسم کی رکاوٹ یا سستی برداشت کرنے کو تیا رنہیں،سنئیر نائب صدر تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن

ہفتہ اپریل 19:47

۔حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے انقلابی لیڈر ہیں جو صرف اور صرف ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں اس کیلئے وہ کسی قسم کی رکاوٹ یا سستی برداشت کرنے کو تیا رنہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے جس کے وزراء عوامی مفادات اور ملک کی تعمیروترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ کابینہ کی تبدیلی یا ملک میں تعمیروترقی کا کوئی بھی کام ہو اس میں فیصلہ کرنے میں وہ دیر نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان کی صورت میں ایک ایسی حکومت برسراقتدار ہے جو بیرونی و اندرونی دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کے غریب عوام کے روزگار اور ان کی رہائش کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے وزراء نے محکموں میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کیا ہوا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو حکومت کے ساتھ مل کر ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے عذاب سے نجات دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو تبدیلی کی ہوا چلی ہے یہ اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر دم لے گی۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments