ض*عسکری معاشی دہشت گردوں کے نظریئے میں فرق دیکھائی نہیں دیتا، عبدالقیوم شیخ

ٴْ دہشت گردوں کیلئے فوجی عدالتیں اور ایمرجنسی سویلین انقلابی کونسل کا قیام وقت کا تقاضا ہے ' عسکری دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتیں بن سکتی ہیں تو معاشی دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتیں کیوں نہیں بن سکتیں،سابق رُکن سندھ اسمبلی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:47

لله*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ عسکری معاشی دہشت گردوں کے نظریئے میں فرق دیکھائی نہیں دیتا، دہشت گردوں کیلئے فوجی عدالتیں اور ایمرجنسی سویلین انقلابی کونسل کا قیام وقت کا تقاضا ہے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ پارلیمنٹرین نے اپنے تحفظ کیلئے قانون سازی آئین کی شقیں شامل کرچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ قرض لینے کیلئے ہماری ایٹمی معلومات فراہم کی شرط عوام مسترد کرتی ہے۔

مذکورہ خبر کی حکومت تردید کرے تاکہ عوام میں ہیجان پیدا نہ ہو۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ غیرملکی بینکوں میں رکھی دولت واپس منگوانے کیلئے صد رمملکت آرڈنینس جاری کریں ، تمام معاشی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے والے قوانین کا خاتمہ کیا جائے، حکومت تبدیلی سے کوئی معاشی دہشت گرد بچ نہیں سکے گا، ایمرجنسی لگانی ہوگی، سویلین انقلابی کونسل بنانے کیلئے تیار ہونا ہوگا۔ عوام غیرملکی کرنسی پاکستانی روپے میں تبدیلی کی مہم چلائے، سرمایہ دار حب الوطنی کا عملی ثبوت دیں۔انہوں نے کہاکہ عسکری دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتیں بن سکتی ہیں تو معاشی دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتیں کیوں نہیں بن سکتیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں