23اپریل کو کالج سائٹ کے کلرکوں کو ترقی نہ دینے کیخلاف حیدرآبا دمیں دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے،ایپکا کا اعلان

اتوار 21 اپریل 2019 20:20

ل*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صدر اسداللہ درانی نے اعلان کیا ہے کہ 23اپریل کو کالج سائٹ کے کلرکوں کو ترقی نہ دینے کیخلاف حیدرآبا دمیں دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکر یٹری کالجز پرویز احمد سیہڑ نے کلرکوں سے دہرا معیار اختیا رکیا ہوا ہے۔

اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ترقی حاصل کرنے والے نئے کلرکوں کی سینئر سپرنٹنڈنٹ کو ہٹاکر ان کی جگہ مقرر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے قریب سرکاری ملازمین کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں تبادلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن سیکریٹری کالجز اس طرح سے غیرقانونی طورپر تبادلہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر آفس کالجز حیدرآباد سے ظہیرقائم خانی کو دادو تبدیل کردیا گیا ، ان کی جگہ پر کراچی ریجن میں ترقی حاصل کرنے والے جونیئر کلرک سلیم مہری کو حیدرآباد میں مقرر کیا گیا ہے اسی طرح قاسم آباد میں بھی سینئر سپرنٹنڈنٹ کو ہٹاکر ان کی جگہ جونیئر سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر ترقی دے کر مقرر کیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔

ترقی حاصل کرنے والے 17 میں سے 7کی پوسٹنگ کی جاچکی ہے جبکہ ابھی 10ملازمین پوسٹنگ سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ کو سینارٹی کی ریجنل سطح پر برقرار رکھا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اور اکاؤنٹ آفیسر کی گزشتہ 10 سالوں سے رکی ہوئی پروموشن جلد بحال کی جائے۔ ایک سے سولہ گریڈ پر پروموشن کو ڈائریکوریٹ لیول پر جلداز جلد مکمل کیا جائے۔ تین سے چار ماہ سے پروموٹ کئے گئے سپرنٹنڈنٹ کی خالی جگہوں پر مقرر کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں