ملک بھر کے آباد گا روں کی جانب قر ض کی مدد میں 80ارب روپے بقا یا جا ت ہیں

جب تک قر ض کی یہ رقم واپس نہیں ملے گی اٴْس وقت تک زرعی بینک قرض نہیں دے سکتا،سید اعجا ز نبی شاہ

پیر 22 اپریل 2019 22:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) زرعی تر قیا تی بینک بو رڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبر سید اعجا ز نبی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے آباد گا روں کی جانب قر ض کی مدد میں 80ارب روپے بقا یا جا ت ہیں ، جب تک قر ض کی یہ رقم واپس نہیں ملے گی اٴْس وقت تک زرعی بینک آباد گا روں کو زرعی قرض نہیں دے سکتا۔ وہ اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ ہم اس مسئلے کو حل کر انے کیلئے کو شش کر رہے ہیں۔بورڈ کے آئند ہ کے اجلاس میں اس معاملے پر با ت کر یں گے۔ انہو ں نے کہا کہ زرعی بینک کے ملازمین کی تر قی کے مسائل کو بھی حل کر ائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ زرعی بینک کے منیجر کو پانچ لا کھ روپے تک قر ض دینے کا اختیار ہے اور اس سے اوپر قر ض کی منظوری زرعی تر قیا تی بینک کے ہیڈ آفس کر اچی سے دی جا تی ہے ،انہو ں نے کہا کہ آباد گا روں کی سہو لت کیلئے حیدرآباد اور میر پو ر خاص میں زرعی ترقیاتی بینکوں میں اے ٹی ایم مشینیں بھی قائم کر دی گئی ہیں اور ہما ری کو شش ہے کہ جلد ہی سندھ کے تمام زرعی تر قیا تی بینکوں پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا ئیں ،انہو ں نے کہا کہ آباد گا روں کو قرض اٴْس وقت ملنا چا ہیے جب فصلوں کی بوا ئی کا وقت ہو تا ہے اور اس سے آباد گا روں کو فائد ہ بھی ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں