حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

پیر 22 اپریل 2019 22:42

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات پر حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے تحت سپرنٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل نوابشاہ محمد مٹھل شیخ کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس نے سکرنڈ ،نوابشاہ،قاضی احمد، ٹنڈو آدم ،سانگھڑ، میرپورخاص ودیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 168بجلی کے کنکشن منقطع کرکے جرمانہ عائد کیئے گئے، جبکہ 150سے زائد غیر قانونی کنڈہ کنکشن پکڑے گئے ہیں جس میں اکثر میٹر سائیڈ لائن سے لوپنگ کرکے ڈائریکٹ بجلی کا استعمال کیا جا رہا تھا اس کے علاوہ آپریشن سب ڈویژن سکرنڈ میں زرعی زمین پر غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے ٹرانسفارمر سے بجلی چوری کی جارہی تھی جس سے ٹیوب ویل اور گاؤں کے 15 گھروں کی بجلی مہیا کی جارہی تھی ، فوری طوری پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کیئے گئے اور حیسکو ٹیم نے 25 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور نامعلوم بجلی چور کے خلاف متعلقہ تھانے میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیا گیا ہے حیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت حیسکو کے ٹوٹل68ارب 37کروڑ21لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر 2 ارب 92کروڑ54لاکھ،صوبائی اداروں2 ارب 89کروڑ52لاکھ روپے کے واجبات ہیںجبکہ نجی صارفین پر62ارب 55کروڑ 16لاکھ روپے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں