ادارہ ماحولیات حیدرآباد کی جانب سے انٹر نیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد

پیر 22 اپریل 2019 23:56

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) دنیا بھر کی طرح ہر سال 22 اپریل کو پاکستان میں بھی ارتھ ڈے منایا جاتا ہے اس سلسلے میں ادارہ ماحولیات حیدرآباد کی جانب سے انٹر نیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار ممتاز مرزا آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ سیمینار کا مقصد صوبہ سندھ میں ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے مختلف اداروں کے ماہرین نے ماحولیاتی مسائل پر خطاب کیا جن میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سندھ یونیورسٹی پروفیسر احسان اللہ راشدی نے نئی نسل کو درپیش موحولیاتی چیلنجز کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ اس کے علاوہ مشتاق میرانی ، پروفیسر ڈاکٹر جی ایم مسوئی، مسز رفیعہ بنگش ، شاہد قائم خانی ، پروفیسر ڈاکٹر مختیاراے مہر ، ڈاکٹر مظہر علی عباسی اور پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور گچل نے بھی خطاب کیا مقررین نے سیمینار میں صوبہ سندھ کے ماحولیاتی مسائل ،پانی کے کم ہوتے ذخائر، ماحولیاتی تبدیلی کا انڈس ڈیلٹا پر اثرات،صنعتوں کے ماحول پر اثرات ، آبی حیات کے تحفظ سمیت سندھ کے مجموعی ماحولیاتی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں