واسا حیدرآباد کا سائٹ ایریا میں نادہندہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور شاپنگ مالز کو پانی کی فراہمی منقطع کرنے کا فیصلہ

منگل اپریل 18:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) واسا حیدرآباد نے سائٹ ایریا میں نادہندہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور شاپنگ مالز کو پانی کی فراہمی منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

واسا حیدرآباد کی کمزور مالی صورتحال کے استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے گزشتہ روز ایک اعلے سطی اجلاس منعقد ہوا جس میں سائٹ ایریا حیدرآباد میں واقع ملٹی نیشنل کمپنیوں اور شاپنگ مالز کو واسا کی آپریشنل کاسٹ کے مقابلہ میں کم بلنگ ڈیماندپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوں کی ری اسسیمنٹ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائیٹ ایریا میں جہاں 75فیصد سے کم ریکوری ہے وہاں فراہمی آب کی لائین کو والو کے ذریعہ پہلے مرحلہ میں کم اور ریکوری میں بہتری نہ آنے کی صورت میں بند کردیا جائے گا اجلاس کو بتایا گیا کہ سائیٹ ایریا حیدرآباد میں موجود مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے شورومز اور دفاتروغیرہ کے علاوہ بڑے شاپنگ مالز کو فراہم کئے جانے والے فلٹر واٹر کی بلنگ ڈیمانڈ موجودہ آپریشنل کاسٹ سے بہت کم کی جارہی ہے اور اس پر بھی اکثر صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی میں عدم دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے فلٹر پانی کے کمرشل استعمال کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں واسا کی بتدریج کمزور ہوتی ہوئی مالی صورتحال کے پیش نظر پہلے مرحلہ میں فراہمی آب کی لائن سے پانی کی مقدار کم کرنے اور بعدازاں بند کرنے کا فیصلہ بحالت مجبوری کیا جارہا ہی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments