حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی767 ویں عرس مبارک کے دوران زائرین کے لئے ایک لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں، پچاس ہزار جوسز کے پیکٹس ، ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے،محکمہ اوقاف

منگل 23 اپریل 2019 23:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منور علی مہیسر نے بتایا ہے کہ اس سال گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہے جس کی وجہ سے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی767 ویں عرس مبارک کے دوران زائرین کے لئے محکمہ اوقاف کی طرف سے ایک لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں، پچاس ہزار جوسز کے پیکٹس کے علاوہ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگاہ کی صفائی ستھرائی، زائرین کے لئے لنگر کے انتظامات، لائیٹ جانے کی صورت میں درگاہ میں اسٹینڈ بائے جنریٹر، سی سی ٹی وی کیمرے، زائرین کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کے علاوہ عرس مبارک کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایمبولنسز کا بھی انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ دو عدد ٹاورز جن میں ایک علم پاک کے پاس اور دوسرا جہاز چوک پر نصب کیا گیا ہے جس سے تمام زائرین کی آمد و رفت پر نگرانی رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی طرف درگاہ کے چاروں اطراف میں پانی والے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں