ؒسندھ حکومت ہر شعبے میں ناکام ثابت ، وزیراعلیٰ صرف اور صرف اپنی قیادت کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں ،عمران قریشی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ صرف اور صرف اپنی قیادت کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں ، غریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

صحت، تعلیم ، زراعت اور دیگر شعبوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، صوبائی حکومت نے 18ویں ترمیم کے ذریعے اداروں کے اختیارات تو لے لئے لیکن اس حکومت میں ادارے چلانے کی صلاحیت نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ ادارے خود بوجھ بن گئے ہیں اور ان میں بیشتر ادارے تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے صوبائی حکومت اپنی کارکردگی کا جائزہ لے کہ اس نے اب تک سندھ کے پسماندہ علاقوں کے عوام کیلئے کیا کیا ہے۔ تھرمیں ترقی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ، اسی طرح دیگر دیہی علاقوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔ ڈاکٹر سے لے کر کلرک ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں