ٓ پی ٹی آئی کی حکومت نے اب دوبارہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے ،عبدالجبار خان

ق* جب سے حکومت آئی ہے کئی مرتبہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کئے جاچکے ہیں ٴْ ملک کے کروڑوں عوام براہ راست متاثر اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، رُکن صوبائی اسمبلی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

kحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اب دوبارہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے ، جب سے یہ حکومت آئی ہے کئی مرتبہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کئے جاچکے ہیں۔ جس سے ملک کے کروڑوں عوام براہ راست متاثر ہورہے ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو پاکستان میں حکومت دی گئی ہے تاکہ اس کمزور حکومت کے ذریعے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے پی ٹی آئی برسراقتدار آئی ہے عوام دشمن فیصلوں میں تیزی آگئی ہے ۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے صرف سمیت حج جیسے مذہبی فریضے سے بھی سبسڈی واپس لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی، پیٹرول ، سی این جی سمیت دیگر اشیاء پر چند ہی مہینوں کے دوران کئی کئی مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء سمندر میں تیل اور گیس کی خوشخبری کے بلند وبانگ دعوے کررہے تھے لیکن اب خود حکومت نے ہی اعلان کردیا کہ نہ تو تیل نکل سکا ہے اور نہ ہی گیس، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

انہیں نہ تو حکومت چلانے کا تجربہ ہے اور نہ ہی ان کا کوئی وژن ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں