جھوٹے مقدمات اور اوچھے ہتھکنڈے نظام مصطفیٰؐ کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پیر 20 مئی 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کے صوبائی رہنماء مولانا معشوق علی مجددی اور دیگر ساتھیوںکی مقدمات میں کورٹ سے رہائی کے فیصلہ کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور اوچھے ہتھکنڈے نظام مصطفیٰؐ کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، جے یو پی کے کارکنوں کا بازار مصطفیٰؐ میں سوداہوچکا ہے وہ حق کی خاطر جیل جانے سے نہیں گھبراتے، جھوٹے مقدمات اوچھے ہتھکنڈوں ان کے پایہ استقامت میں لرزش پیدا نہیںکرسکتے بلکہ حق کے متوالے ڈٹ کر ظلم اور جبر کابڑی پامردی سے مقابلہ کرتے ہیںاور سازشی ٹولہ کی ہر سازش کوناکام بنا دیتے ہیں، ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ آج عدالت نے مولانا معشوق علی مجددیہ اور ان کے ساتھیوںکی باعزت رہائی کا فیصلہ کرکے ثابت کردیا کہ ظلم کی سیاہ رات ضرورختم اور سحر طلوع ہو کر رہتی ہے حق کے متوالے حالات سے نہیں گھبراتے بلکہ ظلم اور جبر واستبداد کا پامردی سے مقابلہ کرکے ہر امتحان میں سرخرو ہوتے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں