حیدرآباد کے علاقہ لالو لاشاری کی 19 سالہ طالبہ ماہم لاپتہ ہو گئی

منگل 21 مئی 2019 23:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) حیدرآباد کے علاقہ لالو لاشاری کی 19 سالہ طالبہ ماہم لاپتہ ہو گئی ماہم زبیدہ گرلز کالج کی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے اور سالانہ امتحان کا پریکٹیکل دینے گھر سے گئی تھی لیکن پانچ دن سے گھر نہیں پہنچ ہے لڑکی کی والدہ گلشن خاص خیلی اور والد پنہوں خاصخیلی نے متعلقہ تھانہ کو اطلاع بھی دی لیکن پنیاری تھانہ کی پولیس نے تعاون نہیں کیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے میڈیا کو آگاہ کیا معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس افسران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں