ٴحیدرآباد،چیف آپریٹنگ آفیسر ظہور احمد شیخ کی سربراہی میں حیسکو کی ٹاسک فورس کا کریک ڈائون جاری

جمعرات 23 مئی 2019 00:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات پرچیف آپریٹنگ آفیسر ظہور احمد شیخ کی سربراہی میں حیسکو کی ٹاسک فورس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآبادکے مختلف علاقوں لطیف آباد، قاسم آباد،گاڑی کھاتہ ، صدر ، سٹیزن ودیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر225بجلی کے کنکشن منقطع جبکہ 100سے زائد ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے۔

جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ۔اوربجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر بھی جمع کرادیئے گئے ہیں۔حیسکو چیف کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی چوری کامکمل خاتمہ یقینی بنائیں، تمام افسران کو سختی سے ہدایات دی رکھی ہیں کہ کہیں بھی اگر بجلی چوری نظر آئی یا واجبات جمع نہ کرنے والے بجلی کے کنکشن چلتے ہوئے پائے گئے توفوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس انچارج افسران /ملازمین کے خلاف سخت محکماجاتی کارروائی کی کی جائے گی ، جس کے تحت انہیں جزا و سزا کے عمل کے تحت نوکری سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری حل کیلئے کھلی کچھریاں منعقد کی جائیں ،جس میں صارفین کے بجلی کے بلوں کے مسائل جلد از جلد حل کیئے جائیں ، واجبات کی 100%فیصد وصولی کو یقینی بنانے کیلئے صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط کریں ، اس کے علاوہ تمام سب ڈویژنوں میں کسٹمر سروس سینٹرز فعال کیئے جائیںجس سے صارفین مستفید ہوسکیں۔ آپ کا متمنی حیسکو ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں