حیدرآباد،عظیم تحریکوں کا وجود اجتماعی جدوجہد کی بدولت قائم رہتا ہے ،ظفر احمد صدیقی

جمعرات 23 مئی 2019 00:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) عظیم تحریکوں کا وجود اجتماعی جدوجہد کی بدولت قائم رہتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے شاہ بھٹائی ٹائون کے زیر اہتمام مقامی ہال میںمنعقد دعوت افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دعوت افطار میں ایم کیوایم حیدر آباد کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی ،جوائنٹ آرگنائزر رافتخار قائم خانی ،راشد خان و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی سمیت علاقے معززین و حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اجتماعی جدوجہد نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہوتی ہے اور جو لوگ انفرادیت کیلئے کام کرتے ہیں وہ آنے والے وقت میں اپنا وجود ختم کردیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی عظیم جدوجہد ملک و قوم کے بہتر مستقبل پر مبنی ہے اسلئے ہمیں ایم کیوایم کے نظریہ ،فکر وفلسفہ کی ترویج کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔دعت افطارسے ایم کیوایم حیدر آباد کے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن صابر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم اور نظریہ کی بقا ء صرف اور صرف میرٹ پر مبنی فیصلوں اور کارکنان و عوام کی عزت و احترام کرنے پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم میں ذمہ دارایک شفیق باپ اور بڑے بھائی کی مانند ہوتا ہے اسکے طرزعمل سے کارکنان و عوام متحد رہتے ہیں اسلئے ہمیں اپنے رویوں کا جائز ہ خود لیتے رہنا چاہئے ۔ دعوت افطار سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران مظلوم قوم کی راہ میں چراغ کی مانند ہیں اور ہمیں اس چراغ کی روشنی سے ظلم کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک حقیقت ہے اور اسکے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں