پاک فوج کے شہید جوان نعمان قائم خانی کو ہوسٹری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 18:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وانا میں دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہو ئے جام ِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان نعمان قائم خانی کو ہوسٹری ضلع حیدرآباد کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ و تدفین میں رشتہ داروں کے علاوہ ہوسٹری کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی نعمان قائم خانی کو فوجی اعزاز اور قومی پرچم کے ساتھ دفن کیا گیا فوج کے دستہ نے انہیں سلامی دی اور پاک افواج کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں