حیدرآباد،یتیم کی کفالت اور بہترین سلوک صدقہ جاریہ ہے،محمد شاہد

4 اندرون سندھ 709بچوںکی کفالت کررہے ہیں، آغوش ہوم بھی بنارہے ہیں، بحیثیت مسلمان ہمارا کامل یقین ہے ، عالمی یوم یتامی پر الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2019 22:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) یتیم کی کفالت اور بہترین سلوک صدقہ جاریہ ہے، اندرون سندھ 709بچوںکی کفالت کررہے ہیں،آغوش ہوم بھی بنارہے ہیں، بحیثیت مسلمان ہمارا کامل یقین ہے کہ یتیم کی کفالت اللہ کی شکر گزاری اور روز قیامت نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کیلئے بہترین عبادت کی حیثیت رکھتا ہے،یہ اللہ تعالیٰ کا نظام اور کسی معاشرے کا امتحان ہے کہ ان بچوں سے معاشرہ کیا سلوک کرتاہے۔

یتیم کی کفالت اور پرورش کرنا، انہیں تحفظ دینا، ان کی نگرانی کرنا اور ان کے ساتھ بہترین سلوک کرنا ایسا صدقہ جاریہ ہے کہ جس کے اًجر و ثواب کا اللہ نے خود وعدہ کر رکھا ہے۔جبکہنیتیموں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کوسخت ترین عذاب کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریبات ضلع حیدر آباد،ٹنڈو الہیار، بدین، نوابشاہ،سکھر، ڈہرکی، ڈگری ،عمر کوٹ، سانگھڑ، خیر پور و دیگر اضلاع میںکیا گیا ۔تقریب سے الخدمت سندھ جنرل سیکرٹری محمد شاہد اور اضلاع صدور ڈاکٹر سیف الرحمن ، خورشید عالم،عبدلواہاب خان،مامون الرشید،محمد ذیشان،اشرف علی خان، تاج محمد کھوکھر،عبدالرشید راجپوت اورحسن طارق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں بچوں نے تقریری مقابلے ، مصوری، ٹیبلوز و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر محمد شاہدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یتامیٰ کا عالمی دن منانے کے لیے قومی اسمبلی ،سینیٹ اور مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی قرارداد یں منظور کی ہوئی ہیں ،وطن عزیز میں دہشت گردی و دیگر قدرتی آفات و حادثات کے باعث17برس تک کے لاکھوں بچے یتیم ہو گئے۔

الخدمت کی زیر سرپرستی پاکستان میں غیر سرکاری سطح پر یتیم بچوں کی خدمت کرنے والی این جی اوز نے ’’پاکستان آرفن کیئر فورم‘‘ تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت 12اضلاع میں 709بے سہارایتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے،جہاں ان کی تعلیم، خوراک ،صحت اور ہم نصابی گرمیوں کی نگرانی کیلئے ایک ایف ایس او تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ہالا ضلع مٹیاری میں 2ایکڑ رقبے پر الخدمت آغوش ہوم کی تعمیرکا ایک مرحلہ مکمل ہو چکا باقی مراحل 2020ء تک مکمل ہوجائیں گے جہاں بچوں کو رہائش ، طعام، تعلیم ، آئی ٹی کی تعلیم، فنی تربیت اور ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہمی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت دیگر 6شعبہ جات میں بھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کررہی ہے اور ہر روز لاکھوں افراد فلاحی منصوبوں سے مستفید ہورہے ہیں۔کی ۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں