حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ،

واجبات کی عدم ادائیگی پر 135سے زائدبجلی کے کنکشن اور 250 کنڈہ کنکشن منقطع

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے حیسکو کی چھاپہ مار ٹیموں نے لطیف آباد میں رضوی اسپتال سب ڈویژن،علامہ اقبال سب ڈویژن اور سٹیزن کالونی سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائیوں کے دورا ن واجبات کی عدم ادائیگی پر 135سے زائدبجلی کے کنکشن اور 250 کنڈہ کنکشن منقطع کئے گئے ہیںجس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیئے گئے اورتاریں قبضے میں لے لی گئیں ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میںایف آئی آر درج کرانے کیلئے لیٹر بھی جمع کرادیئے گئے ہیں آپریشن سب ڈویژن علامہ اقبال کے علاقے میر فضل ٹاؤن لطیف آباد نمبر 9 میں بجلی کے کنکشن کی چیکنگ کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 41 بجلی کنکشن منقطع کردیئے جبکہ 78 ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے اور ایک بنگلو کے کنکشن میں میٹر سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس پکڑی گئی ہے ، جس سے بجلی چوری کے ذریعے پورے گھر چلایا جارہا تھا ، حیسکو کی ٹاسک فورس نے فوری طور پر بجلی کنکشن منقطع کرکے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں حیسکو ٹیم نے آپریشن رضوی سب ڈویژن لطیف آباد نمبر 8 نزد ماجی اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے 59 کنکشن منقطع کردیئے اور بجلی چوری کرنے والے 96 کنڈہ کنکشن کاٹ کر تاریں اپنے قبضے میں لے لی ہیںاس کے علاوہ آپریشن سب ڈویژن سٹیزن کالونی کے کاروئی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگ پر 35 کنکشن اور ڈائریکٹ چلنے والے 76 غیر قانونی کنکشن منقطع کیئے گئی اور سٹیزن کالونی میں میں واقع مبشر اسکول کے بجلی کے میٹر سے ریموٹ کنٹرول ڈائیس پکڑے گئی ہے ، کنکشن فوری طور پر منقطع کرکے اسکول مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں