حق پرست عوام و کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو حق پرستانہ جدوجہد اپنا فعال کردار داکررہے ہیں،ظفر احمد صدیقی

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) حق پرست عوام و کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو حق پرستانہ جدوجہد اپنا فعال کردار داکررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ایم کیوایم کے ٹائون شاہی بازار کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقد دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دعوت افطار میں ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی ،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی رائو تسلیم ،بشیر قریشی ،نعیم زئی،شہاب اکرام اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی سمیت علاقے معززین و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی حق پرست عوام اور کارکنان ایم کیوایم مخالفین کے سامنے ہمیشہ چٹان ثابت ہوئے ہیں اور ایم کیوایم کی انقلابی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمیں کل سے زیادہ آج محنت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم حیدر آباد کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہر و دیگر سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ کرنے والی سندھ حکومت کا یوم احتساب اب شروع ہونا والا ہے اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب دیہی علاقوں میں بھی ترقی اور خوشحالی کا دور شرو ع ہوگادعوت افطار سے رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی رائو تسلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایم کیوایم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کیلئے حیدر آباد کی حق پرست عوام چٹان کی مانند ہیں جو اپنے حوصلوں اور ہمت سے ایک اور تاریخ رقم کردینگے ۔

انہوں نے کہا ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے حیدر آباد شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو تباہ کرنے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کوپہنچے گے اور اقوام پاکستان کی منزل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا حدف ہم بہت جلد حاصل کرلے گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں