حیدر آباد ، بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2019 20:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) مارکیٹ پولیس نے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور 17مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے گوٹھ میر تاج محمد شاہ کے رہائشی میر محمد تھہیم اور اس کے ساتھی جامشورو کے رہائشی ارشاد عرف پپو کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 17 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یہ موٹر سائیکلیں قاسم آباد ، بھٹائی نگر ، اے سیکشن ، مارکیٹ اور دیگر تھانوں کی حدود سے چوری کی اور چھینی تھی۔ گرفتار ملزمان پر 50سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں