جامعہ سندھ جامشورو میں میگا پراجیکٹس کیلئے ہیک کے معیار پر پورا اترنے والے کنسلٹنٹ کو مقرر

جمعرات 20 جون 2019 21:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) جامعہ سندھ جامشورو میں میگا پراجیکٹس کیلئے ہیک کے معیار پر پورا اترنے والے کنسلٹنٹ کو مقرر کیا گیا ہے جو مختلف منصوبوںبشمول سوشل سائنسز کی عمارت، دو ہاسٹلز، ورکنگ وومین ہاسٹل، باٹنیکل گارڈن، انتظامی بلڈنگ کی ایکسٹینشن سمیت مختلف نئی عمارات کی انجینئرنگ ڈرائنگ اینڈ ڈزائن کو ترتیب دیگا ایڈوائیزر پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ جامعہ سندھ ساجد قیوم میمن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے معیار پر پورہ اترنے والی کنسلٹنٹ کمپنیز سے میگا پراجیکٹس کی ڈرائنگ و ڈزائننگ کیلئے ٹینڈر طلب کیا گیا تھا تاکہ ہیک کی جانب سے منظور کردہ 1600ملین ،ایک ارب 60 کروڑ روپے کی مالیت سے جامعہ سندھ میں سوشل سائنسز کیلئے عمارت، ورکنگ وومین کے علاوہ ایک بوائز اور ایک گرلس ہاسٹل کی تعمیرات، باٹنیکل گارڈن، ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کی ایکسٹینشن سمیت مختلف میگا پراجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جاسکے ٹینڈر کے تحت سب سے کم ریٹ دینے والی کمپنی میسرز عاطف نظر کو کنسلٹنٹ کمپنی مقرر کیا گیا ہے مذکورہ کمپنی زیر تعمیر عمارات کی انجینئرنگ ڈرائنگ اینڈ ڈزائن کا کام سرانجام دیگی دوسری جانب ہیک میں حتمی بریفنگ کے بعد جامعہ سندھ میں میگا پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائیگا موجودہ شیخ الجامعہ فتح محمد برفت کی کوششوں سے ہیک کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کے مختلف اہم پراجیکٹس کو منظور کرنے کے بعد مطلوبہ 1600 ملین روپے جاری کیے گئے، جس کے بعد کنسلٹنٹ کمپنی کو بھی مقرر کیا گیا ہے اسی طرح مذکورہ میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد جامعہ سندھ میں زیر تعلیم طلباء کو مزید تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں و سہولیات میسر ہو جائینگی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں