اینٹی انکروچمنٹ سیل کی لطیف آباد میںآٹوبھان روڈ پرکارروائی ،4دکانیں ودیگر تجاوزات مسما رکردیں

جمعرات 20 جون 2019 22:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) )اینٹی انکروچمنٹ سیل نے لطیف آباد میںآٹوبھان روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے 4دکانیں ودیگر تجاوزات مسما رکردیں انہدامی کارروائی کا حکم اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے بیوہ خاتون کی درخواست پر دیا تھا انسدادتجاوزات آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ارشدابراھیم صدیقی نے کی ، یونٹ نمبر6میں عروسی ہال پر بلڈرز کی تعمیر کی گئی غیرقانونی سیڑھیاں بھی مسمار کردیں گئیں ،کارروائی کے دوران ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل لطیف آباد نے انچارج شکیل احمد کی سرکردگی میں لطیف آباد میں دومقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 4دکانیں ،پلازہ کی سیڑھیاں ودیگر تجاوزات مسمار کردیں ،جبکہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ارشد ابراھیم صدیقی کی نگرانی میں کی گئی ، اس موقع پرقابضین کی ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس اورلطیف آبادکے کئی تھانوں کی پولیس ڈی ایس پی حسین آبادکی سربراہی میں تعینات کی گئی تھی ، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کواینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نے مذکور ہ غیرقانونی تجاوزات مسما رکرنے کیلئے احکامات دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ ٹربیونل میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،آٹوبھان روڈ پر کارروائی کے دوران قابضین نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے مختلف عدالتی دستاویزات افسران کو دکھاکرمہلت حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ٹربیونل کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دئیے،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ قابضین کو تمام مقامات پر دی گئی مہلت ختم ہوچکی ہے اب عدالت عظمی اورعدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں انسدادتجاوزات آپریشن اورسرکاری اراضی لینڈ مافیا اورقابضین سے واہ گزارکرنے کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے جس کے دوران کوئی دبائوقبول نہیں کیاجائیگااورنہ ہی اب کسی کو مہلت دی جائے گی،انہوں نے قابضین کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ہماری کارروائی اورکسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کردیں جائیں بصورت دیگر نقصان کی ذمے داری قابضین پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں