حیسکو ٹاسک فورس کا پورے ریجن میں کریک ڈائون جاری،واجبات کی عدم ادائیگی پر190بجلی کے کنکشن منقطع

جمعرات 20 جون 2019 22:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات پر چوکیدارہ سسٹم کے تحت حیسکو کی ٹاسک فورس کا پورے حیسکو ریجن میں کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں حیدرآبادکے مختلف علاقوں لطیف آباد، قاسم آباد،گاڑی کھاتہ ، صدر ، سٹیزن ودیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر190بجلی کے کنکشن منقطع جبکہ 100سے زائد ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں اوربجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آردرج کرانے کیلئے لیٹر بھی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں