میئر حیدرآباد کا پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میںتصادم سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

جمعرات 20 جون 2019 22:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی نے حیدر آباد پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میںخوفناک تصادم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کیااور خبر ملتے ہی میئر حیدرآباد سید سہیل مشہدی جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی انہوں نے بلدیہ اعلیٰ کے عملہ اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو فوری ہدایت کی کہ جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیااور جاں بحق ہونے والے کیلئے د عاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرب فرمائے اور زخمی کو جلدجلد صحت یابی عطافرمائے اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان ، یوسیز چیئرمینز ودیگر بلدیاتی افسران بھی ہمراہ تھے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں