حیدرآباد میں ٹرین حادثہ کی6دن بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معمول پر آنا شروع ہو گئی

پیر 24 جون 2019 20:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) حیدرآباد میں ٹرین حادثہ کی6دن بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معمول پر آنا شروع ہوگئی، 20جون جمعرات کو حیدرآباد میں مسافر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہو نے والے تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے تاہم بعض ٹرینیں اب بھی تین تا چار گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں ڈی ایس ریلوے کراچی کے ترجمان کے مطابق منگل25جون تک تمام ٹرینیں معمول کے مطابق کراچی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو نگیں -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں