ٹنڈو محمد خان سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے ا ایک شخص جاں بحق

منگل 25 جون 2019 18:13

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ٹنڈو محمد خان سیشن کورٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے پیشی پر آنے والا ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ، ٹنڈو محمد خان حیدرآباد روڈ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد رمضان ملاح ولد محمد اسماعیل ملاح اور اسکا کزن محمد حنیف ملاح ولد میر محمد ملاح شدید زخمی ہو گئے جن میں رمضان ملاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگیا اورحنیف ملاح کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

. پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور واقعہ کی تفتیش کررہی ہے دوسری جانب رمضان ملاح کے لواحقین نے سیشن کورٹ ٹنڈو محمد خان کے باہر سڑک پر نعش رکھ کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں