سول اسپتال حیدرآباد میں 30 بستروں پر مشتمل بچوںکے جدید آئی سی یو کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،ترجمان

جمعہ 12 جولائی 2019 19:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں 30 بستروں پر مشتمل بچوںکے جدید آئی سی یو کی تعمیر جاری ہے اور تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد اس عمارت میں بچوں کے آئی سی یو کیلئے جدید مشینری بھی نصب کردی جائے گی جس سے حیدرآباد سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں تشویشناک حالت میں لائے جانے والے بچوں کو فوری طورپر انتہائی نگہداشت میں طبی امداد دی جاسکے گی ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جو کراچی کے علاوہ پورے سندھ میں سرکاری سطح پر صرف سول اسپتال حیدرآباد میں بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ اسپتال میں جدید بلڈ بینک بھی کام کررہا ہے جہاں ہر وقت پانچ سو سے زائد خون کی بوتلیں موجود رہتی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں لیکن اسپتال کی بلڈ بینک سے یہ خون اسی صورت میں کسی مریض کو دیا جاتا ہے جب اس کے متبادل کے طورپر کوئی اور خون بلڈ بینک میںلاکر جمع کرایا جائے اس بلڈ بینک سے مریضوں کو ہنگامی طورپر خون کے حصول میں بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں ترجمان نے تمام فورسز کے جوانوں سمیت درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے خون کے عطیات بلڈ بینک میں جمع کرائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ہم کسی بھی مریض کو خون دے سکیں فلاحی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں خون کے حصول کیلئے پریشان کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں