حیدرآباد،تنظیم آرائیاں کے ذمہ داربرادری کے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،عبدالمجیدآرائیں

پیر 15 جولائی 2019 23:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) تنظیم آرائیاں کے ذمہ داربرادری کے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،برادری کوتنظیم سے بے حد امیدیں وابسطہ ہیں،امیدوں پر پورا اترنے کے لئے برادری کے مخیر افراد تنظیم کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سر پرست اعلی عبدالمجیدآرائیں نے اپنے دورہ حیدرآباد کے دوران ذوالفقار ہومز ہٹری بائی پاس پر تنظیمی اجلاس کے دوران کیااس موقع پر مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، محمد صفدر آرائیں،انجینئر مدد علی آرائیں،انجینئرشاہد محمود آرائیں،امتیاز علی آرائیں ،محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم آرائیاں اپنے محدود وسائل میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جار ی رکھے ہوئے ہے برادری کو تنظیم آرائیا ں سے بے حد امیدیں اور توقعات وابسطہ ہیں ان پرپورا اترنے کے لئے مالی وسائل درکار ہیں اس لئے برادری کے مخیر افراد برادری کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تنظیم کے ساتھ دل کھول کر تعاون کریں کیونکہ بناتعاون کے کوئی بھی منصوبہ مکمل ہو سکتا ہے نا ہی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں