ضلعی انتظامیہ اور واسا افسران نے شہر کو کھنڈ ر بنا دیا ہے‘ حق پرست ارکان اسمبلی

پیر 15 جولائی 2019 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) حق پر ست ارکان اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیاں میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا افسران نے شہر کو کھنڈ ر بنا دیا ہے‘ سیوریج سسٹم کی لائین تباہ اور علاقے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہوچکے ہیں جس کے باعث سٹرکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے‘ نامناسب صورتحال کے باعث نہ صرف شہری بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ۔

علاقوں کی تباہ حالی کے باعث لوگوں نے آنا جانا ترک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص سیوریج سسٹم کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر سے ملاقات کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لیاقت کالونی، پھلیلی پریٹ آباد ، پنجرہ پول گلشاہ بخاری روڈ گرونگر ، قدم گاہ مولا علی روڈ ، حیدر چوک ، رشی گھاٹ ،سٹی کالج روڈ و دیگر علاقوں سمیت لطیف آباد کے مختلف یونٹوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کررہاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقوں میں شاہر اہوں ، بازار ، مساجد اور اسکولوں کے داخلی راستے بند ہوگئے ہیں انہوں کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور واسا کے کریٹ افسران نے حیدرآباد اور لطیف آباد کو نظرانداز کیا ہوا ہم ضلعی انتظامیہ اور واسا کے افسران کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کریں اور حیدرآباد و لطیف آباد کے سیوریج سسٹم پر فوری توجہ دیں کیونکہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تو شہر ڈوب جائے گا اور اسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور واسا افسران پر عائد ہوگی عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلوائیں ورنہ حیدر آباد کی حق پرست عوام محکمہ واسا کے افسران کا محاسبہ کریں گی اور حق پرست قیادت انکے ساتھ ہوگی ۔ /م ش ش

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں