ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے ہفتہ ہیپاٹائٹس منانے کا اعلان

منگل 23 جولائی 2019 23:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پرہر سال کی طرح اس سال بھی ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے ہفتہ ہپاٹائٹس منایا جا رہا ہے اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرا م کے مانیٹرنگ افسران کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنے اضلاع میںہپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام منعقد کریں، اس مہم کا مقصد سندھ بھر کی عوام میں ہپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک، سیمینار، محلہ میٹنگ کا انعقاد کرنا ہے ، پروگرام منیجرڈاکٹر ذولفقاردھاریجو نے ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی ، میڈیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ ہپاٹائٹس کا عالمی دن 28جولائی کو منایا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں