ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ کا لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کا تفصیلی دورہ

منگل 23 جولائی 2019 23:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ نے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ا س موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں سے انہیں فراہم ہونے والی علاج کی سہولیات کے متعلق معلومات بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس لمس ہسپتال حیدرآباد محمد مبین میمن ، ایڈیشنل کمشنر محمد یوسف شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے لمس ہسپتال حیدرآباد کے ایم ایس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے اور خصوصی طور پر مریضوں کو رپورٹس کرانے اور دیگر ضروری معلومات کیلئے حکمت عملی تشکیل دیں تاکہ دیہاتوں سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ زچگی کیلئے آنے والی خواتین کیلئے وارڈز کا انتظام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں