جامعہ سندھ میں لاء کالجز میں ایل ایل بی کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

منگل 23 جولائی 2019 21:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات سالانہ نے جامعہ سے ملحقہ لاء کالجز میں ایل ایل بی پارٹ اول، دوم و سوم کے سالانہ امتحانات 2018ء (فریش و فیلوئر) امیدواروں کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے، 24 جولائی سے 15 اگست تک بغیر لیٹ فی کے امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، 16 سے 22 اگست تک 1500 روپے لیٹ فیس، 23 سے 29 اگست تک 3000 روپے لیٹ فیس جبکہ 30 سے 15 اگست تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں