؁حیدرآباد پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث دو چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمدکرلی

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

) حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث دو چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمدکرلی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بلدیہ کے ایس ایچ او خیر محمد ملاح نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ایک کاروائی کے دوران تھانہ بلدیہ کی حدود میں ہونے والی ایک چوری کے کیس میں دو ملزمان غلام شبیرچانڈیو اورعرفان مسیح کو شک کی بناء پرگرفتار کرکے شامل تفتیش کر لیا تاہم بعد میں دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیااور ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے 10تولہ طلائی زیورات ،ایک طلائی کنگن اور مجموعی طور پر 20ہزار روپے نقدی بر آمد کر لی ،پولیس کے مطابق ملزمان جامشورو کے رہائشی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں