؁حیدرآباد، سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں عوام کو جن شدید مشکلات کا سامنا ہوا وہ انتہائی قابل افسوس ہے، رخسانہ تنویر

ٴجگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر جمع ہیں جس کے تعفن سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتنے عظیم فرض کی بھر پور ادائیگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کے تمام تر انتظامات بلدیہ کی ذمہ داری ہے ،ناظمہ جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

؁حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں عوام کو جن شدید مشکلات کا سامنا ہوا وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر جمع ہیں جس کے تعفن سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اتنے عظیم فرض کی بھر پور ادائیگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کے تمام تر انتظامات بلدیہ کی ذمہ داری ہیں، مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بار شوں کی پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود علاقے تالابوں اور کچرا گھر کا نقشہ پیش کرتے رہے یہ بات ناظمہ جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد رخسانہ تنویر نے شہر کی صورت حل کے پیش نظر کہی انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو عید کے تینوں روز شدید مشکلات پیش آتی رہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے آج کئی روز گزر جانے کے باوجود راستے چلنے کے قابل نہیں ہیں ۔

سندھ حکومت اور میئر حیدرآباد کے فنڈ نہ دینے کے دعوں کی سیاسی رسہ کشی نے عوام کو بدترین حالات سے دوچار کردیا ہیہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا عوام کی زندگی مشکل میں ڈالنے کہ بجاے کچھ اچھے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں