)حیدرآباد،کہ بیروزگار اور کم تنخواہ ادار پہلے یہ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،عبدالقیوم شیخ

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروزگار اور کم تنخواہ ادار پہلے یہ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس پر مزید یہ کہ بجلی اور گیس مہنگی کرکے ڈیجیٹل میٹر لگا کر انہیں ذہنی مریض بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اسمبلی میں اس خطرناک مسئلے پر قرارداد لاکر ڈیجیٹل میٹر اُتروانے کے لئے قرار داد منظور کرائیں جبکہ اس فلاحی مملکت میں بیروزگاروں اور کم تنخواہ داروں کے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بیت المال سے کرائی جائے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ ملک میں ذہنی مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روک تھام کے لئے غریب دوست پالیسیاں بنائی جائیں اور بجلی کے تیز رفتار ڈیجیٹل میٹر اُتارنے کے لئے فوری احکامات صادر فرمائیں،عبدالقیوم شیخ نے اس عمل پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ من پسند افراد کو بیت المال اور انکم سپورٹ پروگرام سے رقم ملتی ہے لیکن بے روزگاروں اور کم تنخواہ داروں کو کچھ حاصل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لہذا بے روزگاروں اور کم تنخواہ داروں کے لئے بجلی اور گیس کے بلو میں 50 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اُن کی ادائیگیاں بیت المال سے کی جائیں یا پھر انکم سپورٹ پروگرام میں مختص 200 ارب روپے سے ادائیگیاں کرکے آئینی حق دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 15 سے 20 فیصد ضائع ہونے والی مہنگی بجلی کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آسکے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں