شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی روڈ حادثے میں جاں بحق ہندو ملازم چاند بابو کے گھر جا کر ورثاء سے تعزیت

پیر 19 اگست 2019 19:58

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے گزشتہ روز روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہندو ملازم چاند بابو کے گھر پہنچ کر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ڈاکٹر برفت کا کہنا تھا کہ چاند کے حادثے میں فوتگی کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے حادثے دل کو دہلا دیتے ہیںدریں اثناد وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت اسی حادثے میں زخمی ہونے والے ملازم اُمیش کی عیادت کیلئے حیدرآباد اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اس کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے کہا کہ زخمی ملازم اُمیش کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں