موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی وین اور کوچز کے خلاف کارروائی ، متعدد کا چالان

پیر 19 اگست 2019 20:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) موٹر وے پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والی وین اور کوچز کا چالان کردیا ،موٹر وے ایم نائن پولیس نے آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور دیگر اعلیٰ افسران کی ہدایت پر مسافر کوچز اور وین کے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کا چالان کیا ایک لاکھ15ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ3لاکھ83ہزار5سو روپیہ زائد کرایہ مسافروں میں واپس کرایا موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق عید کے بعد بھی کئی مسافر گاڑیاں عوام کے رش کی وجہ سے زائد کرایہ وصول کررہی ہیں ایسے گاڑیاں کی مسافروں کو 130ہیلپ لائن اور ہمسفر ایپلیکشن پر اطلاع دینا چاہیئی-

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں