حیدرآباد، حیسکو کیبجلی چوروں کے خلاف چوکیدارہ نظام کے تحت کارروائیاں جاری

پیر 19 اگست 2019 21:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالحق میمن کی ہدایات پربجلی چوروں کے خلاف چوکیدارہ نظام کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ، جس میں بجلی کی لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی حفاظت کی جارہی ہے تاکہ کوئی بجلی چور کنڈہ ڈال کر غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال نہ کر سکے، اس سلسلے میں حیسکو ریجن کے تمام سب ڈویژنوں میں نائٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو بجلی چوری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی ، اس علاوہ حیسکو چیف نے تمام صارفین اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں میں حیسکو عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں یہ آپ ہی کی بھلائی ہے مزید برآں انہوں نے کہا کہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جس بجلی خرید کر اپنے صارفین کو دیتا ہے لہٰذا جو چیز رقم کے عیوض خریدی جائے وہ مفت میں نہیں دے سکتے اور اگر کوئی چوری کرتا ہے تو مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ کیلئے کنڈہ لگا کر بجلی استعمال نہ کر سکے اسی لیئے اس وقت حیسکو ریجن کے تمام صارفین پر 73 ارب 87 کروڑ 36 لاکھ کے واجبات ہیں ، جس میں وفاقی اداروںکے بجلی کنکشنوں پر 3 ارب 39 کروڑ 45 لاکھ ، صوبائی اداروں پر 4 ارب 23 کروڑ 42 لاکھ اور نجی صارفین پر 66 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ کے واجبات کی وصولی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے پورے حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورسز ، S&I ، M&T کی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاںکی جارہی ہیں، خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر موقع پر بجلی کے میٹر چیک کرنے کے ساتھ واجبات کی وصولی بھی چیک کررہی ہیں ، نادہندہ ہونے کی صورت میں صارف کی بجلی کا کنکشن منقطع کردیا جاتا ہے اور بعد میں واجبات کی ادائیگی کے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے یہ ادارہ بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام نہیں چلا سکتا، اس لیئے جو بل ادا کرے گا اس کو بجلی فراہم کی جائے گی ، جبکہ نادہندگان اپنے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے کسٹمرز سروس سینٹر پر جاکر بجلی کے بلوں کی اقساط بنواسکتے ہیں ، مگر بل کی ادائیگی لازمی ہے اس کے علاوہ ایسی صارفین جن کے بجلی کے بلوں کے متعلق مسئلے ہیں وہ ہر ہفتے کو کھلی کچہریوں میں جاکر اپنے مسائل جائز طریقے کے سے حل کرائیں-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں