ایچ ڈی اے کی کرسٹل ماڈل ٹائون ہائوسنگ اسکیم کے اسپانسر کو تحفظات دور کرنے کے لئے سات دن کی مہلت

منگل 20 اگست 2019 20:05

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) حیدر آباد ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے کرسٹل ماڈل ٹائون ہائوسنگ اسکیم کے اسپانسر کوخبردار کیا ہے کہ اگر 7 یوم میںتحفظات دور نہ کئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،حیدر آباد ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع کرسٹل ماڈل ٹائون ہائوسنگ اسکیم کوحیدر آباد ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے مشروط این او سی جاری کیا تھا جس کے تحت اسپانسر کو مختلف سرکاری فیسز کی ادائیگی کو مقررہ مدت میں یقینی بنانا تھا لیکن تا حال وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے این او سی کی ایک شرط کے مطابق اسپانسر کو ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ چارجزکی مدمیں4468380 روپے کی ادائیگی 7 اقساط میں کرنی تھی جو نہ ہو سکی اس کے علاوہ ڈیمارکیشن پلان بھی تاحال حیدر آباد ڈویلمپنٹ اتھارٹی کو جمع نہیں کرایا گیا ،اور نہ ہی اندرونی ترقیاتی کام تاحال مکمل کئے گئے جبکہ بینک گارنٹی بھی ابھی تک مہیا نہیں کی گئی اعلامیہ کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول حیدر آباد ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے اسپانسر کو ہدایت کی ہے کہ اگر اس نے سات یو م کے اندر مذکورہ تحفظات کو دور نہیں کیا تو ادارہ بغیر کسی مزید نوٹس کے قانونی کاروائی عمل میں لاسکتا ہے جس میں این او سی کی منسوخی کے علاوہ ،ایف آئی آر کا اندرا ج اور بکنگ آفس کی سربمہر ی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں