دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،عبدالجبار خان

منگل 20 اگست 2019 20:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر رفتہ رفتہ سیلابی صورتحال پیدا ہورہی ہے جس سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ دریا کے ساتھ آبادیوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور وہاں رہنے والوں کو خطرات سے بچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی جب دریائے سندھ کوٹری بیراج میں سیلابی صورتحال تھی تو اس سے حسین آباد، لطیف آباد کی کئی آبادیاں اور گوٹھ زیر آب آگئے تھے جس سے خاصا نقصان ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

لہٰذا کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے محکمہ آبپاشی فوری طورپر بندوں کے پشتے مضبوط کرے اور دریا کے پیٹ میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور ان کا سامان باحفاظت نکالا جائے انہوں نے کہاکہ قاسم آباد، حیدرآباد اور لطیف آباد کا بیشتر حصہ دریا کے کناروں پر آباد ہے ، سیلابی صورتحال سے ان علاقوں میں صورتحال گھمبیر ہوجاتی ہے اس لئے وقت سے پہلے ہی حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے جائیں تاکہ شہریوں کو جانی و مالی نقصانات سے بچایا جاسکے انہوں نے دریائے سندھ کے بندوں کا بھی معائنہ کیا اور قریب آباد شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی حفاظتی انتظامات کریں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں