ڈپٹی کمشنر جامشورو کاضلع کے تمام تپیداروں کا مرحلے وار تبادلہ، کارکردگی جانچنے کے لئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اگست 2019 20:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی نے ضلع کے تمام تپیداروں کا مرحلے وار تبادلہ، کارکردگی جانچنے کے لئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات کرپشن سے متعلق عوامی شکایات پر اٹھائے جارہے ہیں تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے جس کا آغاز میں اپنے محکمے روینیو سے کررہا ہوں اور اس مہم کا دائرہ کار دوسرے محکموں تک بھی بڑہایا جائے گا انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کو تمام تپیداروں کی فہرست، سروس رکارڈ اور تعیناتی کی مدت سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفیس جامشورو میں روینیو افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت علی اجن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سہیل احمد آرائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد صابر کاکا، اسسٹنٹ کمشنر سہون نور احمد کھرو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹری غلام رسول پنہور،مختیارکاروں سمیت تمام تپیداروں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کہا کہ تپیداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک پروفارما بھی مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت تپیداروں کو ملنے والے سرکاری اور عوامی کام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ اس بات کا بھی اندازہ لگایا جائے گا کہ کہیں انہوں نے کام کے لئے رشوت تو نہیں مانگی ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کہا کہ کرپشن سے متعلق شکایات کرنے والے کھاتے داروں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گیں اور تبادلوں سے متعلق کوئی بھی پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کہا کہ تعلقہ تھانہ بولا خان، کوٹری، سہون اور مانجھند سے تپیداروں کی کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جن پر پانچ تپیداروں کا تبادلہ کرکے دو کو ضلع بدر، دو کا ایک تپے سے دوسرے تپے میں ٹرانسفر جبکہ ایک تپیدار کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیںڈپٹی کمشنر جامشورو نے کہا کہ آگست کے مہینے میں ہم کرپشن کے خاتمے کا عزم کرتے ہیں، تپیداروں سمیت جو بھی سرکاری ملازم کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سروس قوائد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں