موٹر وے پولیس اور آل سندھ ریتی بجری ٹرک ایسوسی ایشن کوٹری کے مابین یک نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کامیاب ہوگئے

ریتی بجری ٹرک ایسوسی ایشن نے ایم نائن موٹر وے پر اوور لوڈنگ کے مسئلے پر موٹر وے پولیس کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ․

منگل 20 اگست 2019 22:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) موٹر وے پولیس اور آل سندھ ریتی بجری ٹرک ایسوسی ایشن کوٹری کے مابین یک نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ریتی بجری ٹرک ایسوسی ایشن نے ایم نائن موٹر وے پر اوور لوڈنگ کے مسئلے پر موٹر وے پولیس کے مؤقف کو تسلیم کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ زون خالد محمود اور ڈی آ ئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی ھدایات پر ایس ایس پی آفس موٹر وے پولیس جامشورو میں ایس پی موٹر وے اجمل خان کھوسو اور ڈی ایس پی جامشورو نعیم اللہ شیخ نے آل سندھ ریتی بجری ٹرک ایسوسی ایشن کوٹری کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کئے، مذاکرات میں این ایچ اے کے نمائندے ایف ڈبلیو او کے میجر خاور، اسسٹنٹ منیجر ڈاکٹر عدیل بھی موجود تھے، مذاکرات میں ایم نائن موٹر وے پر اوور لوڈنگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا یک نکاتی ایجنڈا شامل تھا، مذاکرات کے دوران ایس پی موٹر وے اجمل خان کھوسو نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بات سنی اور کہا کہ ایم نائن موٹر وے سمیت سندھ کی تمام شاہراہیں قوم کا اثاثہ ہیں، اوور لوڈنگ گاڑیوں کی وجہ سے یہ قومی شاہراہیں شدید متاثر ہورہی ہیں اور قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے، ان شاہراہوں کے ذریعے پورے ملک میں نہ صرف سامان کی ترسیل ہوتی ہے بلکہ مسافر بھی اپنے پیاروں تک جلدی پہنچ جاتے ہیں، اوور لوڈنگ گاڑیاں ان شاہراہوں کی تباہی کی ذ مہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ اوور لوڈنگ گاڑیوں کو قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے دیا جائے اور موٹر وے پولیس عدالتی حکم نامے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے، موٹر وے پولیس کسی بھی اوور لوڈ گاڑی کو ایم نائن موٹر وے پر سفر کرنے نہیں دے گی، ایسوسی ایشن کے صدر مہراب کھوسو نے موٹر وے پولیس کے م?قف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں گے لیکن صرف ایم نائن موٹر وے پر سختی نہ کی جائے بلکہ سندھ بھر کے ہائی ویز اور لنک روڈ جن میں بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، ٹنڈومحمدخان،مٹھی، عمر کوٹ،آمری، مورو اور دیگر شامل ہیں وہاں بھی اوور لوڈنگ گاڑیوں کے سفر کو روکا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں