بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین اور صنعتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں ،عبدالجبار خان

جمعہ 23 اگست 2019 23:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین اور صنعتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی حکومت عوام کی پریشانی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے، دعوؤں اور وعدوں کا وقت گزر چکا، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کسی طرح بھی تسلی بخش نہیں ہے، سوائے ایک سال کے دوران سیاسی جماعتوں و سیاسی قائدین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے، ایک بیان میں عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر دو رمیں انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا ہے، دور آمریت ہو یا جمہوریت پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کو جھوٹے الزامات میں ملوث کیا جاتا رہا اور عدالت نے ثابت کیا کہ پارٹی قیادت پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، اب بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے حیدرآباد اور کوٹری کے صنعتی علاقوں میں تاجروں، صنعتکاروں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، ایک طرف تو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کئے گئے ہیں تو دوسری جانب لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی ترقی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے، بیشتر مل، فیکٹریوں، کارخانوں کے مالکان نے پیداواری عمل کم کرکے شفٹیں بند کردیں جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں